” رمضان کا چاند، مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اجلاس طلب کر لیا ” | GNN INFO
”
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک چاند نظر آگیا
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس نماز مغرب کے بعد جامع مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوگا،اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔
اجلاس کیلئے تمام علاقائی علما کرام کو دعوت دے دی گئی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا بھر سے شہادت جمع ہونے تک اجلاس جاری رہے گا۔
”