” آصف زرداری نے صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ” | GNN INFO
”
آصف زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے ان سے حلف لیا ۔
خیبر پختونخوا ، صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ
حلف برداری کی پروقار تقریب اتوار کی سہ پہر ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم شہباز شریف ، سبکدوش ہونے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان ، گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام محمد، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیراعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو ،نومنتخب اراکین قومی اسمبلی اورغیر ملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔
آسٹریلیا میں 12 مارچ کو پہلا روز ہ ہوگا،آسٹریلین حکام کا اعلان
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف ، سینیٹر اسحاق ڈار ، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف ، یوسف رضا گیلانی ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان ، شرجیل میمن ، ملک عامر فدا پراچہ ، نواب جمال خان رئیسانی سمیت دیگر سیاسی قیادت موجود تھی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدرآصف علی زرداری 2008 سے 2013 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ۔
ہفتہ رفتہ ، امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے عہدے پر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اتوار کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم7 کے مطابق آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 255 ، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔
وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ صلاح مشورے مکمل
ان کے مدمقابل امیدوار محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور سینٹ سے 119، پنجاب سے 18، سندھ سے 3، خیبرپختونخوا سے 41 ووٹ ملے، وہ بلوچستان سے کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔ اس طرح آصف علی زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ محمود خان اچکزئی نے 181 ووٹ حاصل کئے ۔ کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 9 ووٹ مسترد ہوئے، 1035 ووٹ درست شمار گئے گئے۔
”