December 23, 2024

” آصفہ بھٹو کیلئے منفرد اعزاز ، خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ ” | GNN INFO

آصفہ بھٹو زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

پیپلز پارٹی کے ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائے گا، صدر زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈیکلیئر کریں گے۔

قومی اسمبلی کی گیلری میں مریم نواز اور آصفہ بھٹو کی ملاقات

آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائے گا ، وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں ، عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔

عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹوکا بھرپور ساتھ دیا۔

 



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *