” بابر اعظم کے مداحوں کی ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش، اداکارہ کا انکار ” | GNN INFO
” پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداحوں کی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش پر ہانیہ عامر نے بھی خاموشی توڑ دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈو وائرل ہے جو شائقین کی طرف سے مختلف کلپس ملا کر بنائی گئی ہے۔ ویڈیو کے نیچے صارفین کے دلچسپ کمنٹس سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ ‘ہانیہ صرف بابر کی ہے’، کچھ صارفین نے یہ نعرہ بھی لگایا کہ ‘ہماری بھابھی کیسی ہو، ہانیہ بھابھی جیسی ہو۔’
ہوسکتا ہے کپتانی سے متعلق بابر سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے، عالیہ رشید
جواب میں ہانیہ عامر بھی میدان میں اتر آئیں اور سوشل میڈیا صارفین کی ویڈیوز پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ‘بابر بھائی ہیں، برو’۔
خیال رہے کہ اگست میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے پہلے اور ورلڈکپ کے بعد کے دنوں میں بابر کی شادی متوقع ہے۔ کپتان بابر اعظم ورلڈکپ کے بعد نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
The post بابر اعظم کے مداحوں کی ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش، اداکارہ کا انکار appeared first on ہم نیوز.
”