” نانا پاٹیکر کا سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ، ویڈیو وائرل ” | GNN INFO
” نئی دہلی: بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے شوٹنگ کے دوران سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو عوام کے درمیان ایک سڑک پر شوٹ کی جا رہی تھی کہ اس دوران ایک مداح ایک دم سامنے آیا اور سیلفی لینے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے مداحوں کی ہانیہ عامر کو بھابھی بنانے کی خواہش، اداکارہ کا انکار
نوجوان مداح بڑی خوشی سے نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا کہ اداکار نے اسے تھپڑ جڑ دیا۔
#WATCH | वाराणसी में फिल्म जर्नी की शूटिंग कर रहे नाना पाटेकर का फैन को थप्पड़ मारते हुए वीडियो वायरल हो गया। फैन नाना पाटेकर संग सेल्फी लेने पहुंचा तो अभिनेता ने गुस्से में उसके सिर पर थप्पड़ मारा। फिल्म की यूनिट के सदस्य ने लड़के की गर्दन पकड़कर भगाया। pic.twitter.com/oU2WrY2Bv1
— Hindustan (@Live_Hindustan) November 15, 2023
بالی ووڈ اداکار کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا پاٹیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
The post نانا پاٹیکر کا سیلفی لینے پر مداح کو تھپڑ، ویڈیو وائرل appeared first on ہم نیوز.
”