” حماس کی حمایت، عرب اسرائیلی اداکارہ پر فرد جرم عائد ” | GNN INFO
”
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی حمایت کرنے پر عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی کی جانب سے حماس حملے کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد اسرائیلی پولیس نے اُنہیں گرفتار کر لیا تھا تاہم اب اداکارہ پر اسرائیلی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کر دی گئی۔
اسرائیل کی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر حماس کی حمایت کر کے دہشت گردی کی کارروائی کو فروغ دیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے اداکارہ پر “دہشت گرد گروپ کے ساتھ شناخت” کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے ، انجلینا جولی اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑیں
واضح رہے کہ عرب اسرائیلی اداکارہ مائیسہ عبدل ہادی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کی حمایت کی تھی۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر داخلہ نے حماس کی حمایت کرنے پر مائیسہ عبدل ہادی کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
”