December 23, 2024

” سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی بات ہوئی ، صاحبزادہ حامد رضا ” | GNN INFO

سنی اتحاد کونسل

سر براہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کیحوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی اگر بات ہوئی تو اپنی پارٹی سے مشاورت کروں گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں لوگ کھرب پتی بن گئے، شیر افضل مروت

سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے سوال پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تاحال اس حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ، بات ہوئی تو اپنی پارٹی سے مشاورت کروں گا ، اس کے لیے بھی تمام آئینی وقانونی پہلووں کو دیکھنا پڑے گا۔

قبل ازیں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ میری سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے کمٹمنٹ پہلے بھی تھی آج بھی ہے اور رہے گی۔

ہم نیوز کےپروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہم سے اتحاد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رضا مندی سے ہوا تھا ، بلے باز والا موصوف پریشر برداشت نہ کر سکا، ہم سب کلیئر تھے کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آر او ز نے میری پارٹی کے 21ایم پی ایز کے ٹکٹ مسترد کیے تھے، میرے ٹویٹ کے مخاطب کل شیر افضل نہیں تھے نا کوئی اور تھا، میں نےجس جگہ پیغام دینا تھا میں نے وہاں پر دےدیا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، انہوں نے اپنے بیان کی تردید بھی کر دی ہے ،شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم سنی اتحاد کونسل کے احسان مند ہیں۔

پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں لوگ کھرب پتی بن گئے، شیر افضل مروت

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ جو پالیسی مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی دیں گے اس پر عمل کریں گے، پالیسی بانی تحریک انصاف کی ہی چلے گی،جو وہ کہیں گے وہی ہوگا۔ سینیٹ انتخابات کےحوالے سے مشاورت جاری ہے، آج رات تک کورکمیٹی اس حوالے سے فیصلے کرے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹ انتخابات میں ہمارے پلیٹ فارم سے جائیں گےتو سو بسم اللہ، جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ان کو ٹکٹ ملنا چاہئے، ہم کسی ادارے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *