” آصفہ بھٹو کہاں سے الیکشن لڑیں گی؟کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ” | GNN INFO
”
صدر مملکت آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے سیاسی میدان میں شروعات کرتے ہوئے شہید بینظیر آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار
قومی اسمبلی کی یہ نشست ان کے والد کے صدر بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور قانونی مشیروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر شیر علی جمالی کو پیش کئے۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔
اویس لغاری سے وزارت ریلوے لیکر وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا
پیپلز پارٹی کے ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائے گا، صدر زرداری باضابطہ طور پر آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈیکلیئر کریں گے۔
آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائے گا ، وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں ، عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔
بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹوکا بھرپور ساتھ دیا۔
”