” عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار ” | GNN INFO
”
پولیس نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رضوان مصطفی سیان کو عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود خصوصی عدالت کے باہر سے سخت مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا۔
پیاز 66 روپے، ٹماٹر 55 روپے فی کلو سستے
پی ٹی آئی رہنما کلیم اللہ خان ، میاں طارق حسن یوسف، لالہ اسد اللہ پاپا، رضوان مصطفی سیان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزموں کی عبوری ضمانت میں 26 مارچ تک توسیع کر دی جیسے ہی پی ٹی آئی عہد یدار خصوصی عدالت سے باہر نکلے تو مرکزی گیٹ کے باہر پولیس نے رضوان مصطفی سیان کو حراست میں لے لیا۔
وزیراعظم سے 2022 کے سیلاب متاثرہ طالبعلم کی ملاقات
گرفتاری کے دوران وکلا اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی کھینچاتانی اور شدید تکرار ہوئی۔ یادرہے کہ رضوان مصطفی سیان نے پی پی 62 سے الیکشن بھی لڑا تھا۔
”