December 23, 2024

” شہباز شریف نے کس طالبعلم کو وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کروایا؟جانئے ” | GNN INFO

شہباز شریف نے کس طالبعلم کو وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کروایا؟جانئے

وزیراعظم سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2022 کے سیلاب متاثرہ طالبعلم نے ملاقات  کی۔

ہم ہمیشہ پاکستانی شہداء کو ایران کے شہید سمجھتے ہیں،ایرانی سفیر

وزیراعظم شہبازشریف نے اکرام اللہ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال کیا،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 2022میں سیلاب کے دوران اکرام اللہ سےامدادی خیمے میں ملا تھا،اکرام اللہ نے حصول تعلیم کے مواقع کی عدم موجودگی پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

اکرام اللہ نے تب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،آج دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اکرام اللہ ایک پر اعتماد، پر جوش اور سلجھا ہوا طالب علم بن چکا ہے۔

پیاز 66 روپے، ٹماٹر 55 روپے فی کلو سستے

تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،وزیراعظم نے اکرام اللہ کو قلم اور نصابی سرگرمیوں میں مدد کیلئے اپنی ذاتی حیثیت میں ٹیبلیٹ کا تحفہ دیا۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

اس موقع پراکرام اللہ نے وزیراعظم بننے پر شہبازشریف کو مبارکباد دی ، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،وزیراعظم شہبازشریف کی بدولت آج اعلیٰ اسکول میں پڑھ رہا ہوں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *