December 23, 2024

” مسجد نبویؐ میں 3 ہزار اضافی عملہ تعینات ” | GNN INFO

مسجد نبویؐ

سعودی عرب میں مسجد نبویؐ کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے د وران مسجد نبویؐ میں نمازیوں اور زائرین کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق مسجد نبویؐ کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ روزہ داروں اور نمازیوں کو وژن 2030 کے مطابق سہولیات کی فراہمی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے سال میں صرف ایک بار پرمٹ ملے گا ، انتظامہ مسجد نبوی

مسجد نبویؐ کی جنرل ایڈمنسٹریشن اتھارٹی کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران روزہ داروں کی خدمت کے لئے تقریباً 3,000 مرد و خواتین پر مشتمل اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔

اس کے علاوہ مسجد میں روزہ داروں کی خدمت کے لئے 49 قسم کے رضا کارانہ مواقع موجود ہیں جن میں 9000 مرد و خواتین رضا کار خدمات انجام دیں گے۔ اتھارٹی نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے خصوصی 26 کمرے مختص کئے۔

رمضان المبارک ، سعودی عرب میں قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع

خصوصی افراد اور بزرگوں کے لیے مسجد کے 309 اور 340 میں الیکٹرک (گولف) کارٹس اور وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔اتھارٹی نمازیوں اور روزہ داروں تک آب زمزم پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہی ہے۔ یہ کام مسجد کے اندر کنٹینرز، زمزم کے برتنوں اور کنٹینرز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

حرمین شریفین، رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افراد کی شرکت

مسجد میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ 4 لاکھ لیٹر زم زم فراہم کیا جائے گا۔اس دوران مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ مسجد کو ہمہ وقت معطر رکھا جائے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *