December 23, 2024

” نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری ” | GNN INFO

نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگ کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

نواز شریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا فیصلہ

خیال رہے کہ رمضان میں پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے کی تقسیم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کے خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اس طرح آٹے تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے، تھیلے پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائےاور آٹے کی تقسیم کے لیے کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *