December 23, 2024

” پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے سرپلس میں آ گیا، اسٹیٹ بینک ” | GNN INFO

پاکستان اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سے پھر سرپلس میں آگیا ہے، فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 30 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا جو فروری میں سرپلس میں آ گیا۔

فروری میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، رواں مالی سال کے 8 ماہ میں ایک ارب ڈالرکرنٹ اکاؤنٹ میں خسارہ ہوا۔

چاول کی برآمدات سے ملک کو ریکارڈ زرمبادلہ حاصل

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 8ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 85 کروڑ ڈالر تھا۔

ماہرین کے مطابق درآمدات میں کمی اور برآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہوا،ترسیلات زر میں اضافے سے بھی کرنٹ اکاؤنٹ پر مثبت اثر پڑا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *