” چودھری پرویز الہٰی17 مارچ کو واش روم میں گرے، معمولی فریکچر ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ ” | GNN INFO
”
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی۔ عدالت میں چودھری پرویز الٰہی کو فریکچر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتے۔
اس موقع پر اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ 17 مارچ کو واش روم میں گر گئے تھے جس سے انہیں فریکچرہوا ہے۔
بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بری
عدالت نے اس موقع پر کہا کہ چلیں آپ کی اس رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنا دیتے ہیں،عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا،عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔
”