” ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات ” | GNN INFO
”
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا۔
دوسری جانب 20 اور 21 مارچ کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشیں نہیں ہوں گی۔
21 مارچ سے ہواؤں کا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا جس سے کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آ جائے گی۔
”