December 23, 2024

” آئی ایم ایف کا کرپٹو کرنسی سے متعلق پاکستان سے مطالبہ ” | GNN INFO

آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے کرپٹو کرنسی اور دیگر آن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے نئے قرض پروگرام کے ابتدائی خدوخال پر بھی بات کی جبکہ کرپٹو کرنسی اور دیگر آن لائن ٹریڈنگ ریگولرائز کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی اور دیگر آن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

مذاکرات نجکاری کی فہرست میں موجودہ اداروں کی نجکاری کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیحات میں شامل کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے میں گردشی قرضہ منجمند کرنے پر اتفاق ہو گیا، پاکستان توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *