” پی ایس ایل 9، عماد وسیم مین آف دی میچ، شاداب خان بہترین کھلاڑی قرار پائے ” | GNN INFO
”
کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز عماد وسیم بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔
پی ایس ایل 9 کا فائنل جیتنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ عماد وسیم کو بہترین آل راؤنڈر کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ملتان سلطان کے کھلاڑی اسامہ میر 24 وکٹیں لے کر پی ایس ایل 9 کے بہترین باؤلر قرار پائے جبکہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پی ایس ایل سیزن 9 کا بہترین بلے باز کا ایوارڈ دیا گیا۔
پی ایس ایل سیزن 9 میں کراچی کنگز کے عرفان خان نے ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا اعزاز جیتا اور پشاور زلمی کے کھلاڑی صائم ایوب کو سپر آل راؤنڈر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، عماد وسیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پی ایس ایل سیزن 9 میں اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ پشاور زلمی کے حصے میں آیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی اعظم خان کو وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام ملا اور آصف یعقوب ایمپائر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
”