December 23, 2024

” نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر اگلے ماہ کام کا آغاز ” | GNN INFO

نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ پر اگلے ماہ کام کا آغاز

پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی سٹی 853 ایکڑ پر لاہور میں تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منظوری کے بعد منصوبے کی ذمہ داری سی بی ڈی پنجاب کو سونپ دی ہے ،جس کا نام نواز شریف آئی ٹی سٹی رکھا جائے گا۔

چھ ہزار آٹھ سو چوبیس کنال پر مشتمل ملک کے سب سے بڑے آئی ٹی سٹی منصوبے کا آغاز اپریل دو ہزار چوبیس میں ہو گا، وزیراعلی پنجاب نے منظوری دے دی، دس سال سے التواء کے شکار منصوبے کو سی بی ڈی پنجاب مکمل کرے گا۔

منصوبے کا نام نواز شریف آئی ٹی سٹی رکھا گیا ہے، جو تین حصوں، آئی ٹی اینڈ ٹیک ڈسٹرکٹ، ایجوکیشن سٹی اور فلم سٹی پر مشتمل ہو گا، پہلے مرحلے میں سیلسٹیا کے نام سے ایک آئی ٹی ٹوئن ٹاور بارہ ماہ میں تعمیر کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے مطابق پورے منصوبے کا تخمینہ ایک سو بلین روپے لگایا گیا ہے، رواں ماہ کے اندر نالج پارک کمپنی سے زمین سی بی ڈی پنجاب کو منتقل کر دی جائے گی۔

منصوبے کی تکمیل سے تقریبا دس لاکھ لازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ پراجیکٹ میں پندرہ سو سے پچیس سو ارب کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کے مطابق یہ منصوبہ مختلف ریونیو ماڈلز پر مشتمل ہے جو منصوبے میں سرپایہ کاری کو راغب کریں گے۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کو دس سال تک ٹیکس فری قرار دیا ہے، منصوبے کیلئے دس ارب روپے ابتدائی طور پر مختص کئے گئے ہیں، آئی ٹی سٹی کے پورے انفراسٹرکچر کو تین سال میں حتمی شکل دی جائے گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *