” تلہ گنگ،وزیراعظم شہبازشریف کی شہید کیپٹن محمد احمد بدر کے گھر آمد ” | GNN INFO
”
وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر تلہ گنگ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے شہید کیپٹن کے والد سے ملاقات کی اور دفاع وطن کے لیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا شہید کے لواحقین سے کہنا تھا کہ ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،آپ کے بیٹے نے جرات اور بہادری سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔
ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہو گیا
انہوں نے کہا کہ شہدا کے لواحقین پوری قوم کیلئےعزت اوراحترام کے مستحق ہیں، میں نے شہید کپیٹن کے والد کی استقامت کو دیکھا ہے۔ مجھے شہید محمد احمد بدر کے اہل خانہ کو دیکھ کر سب کو جرات ملی ہے، وزیراعظم شہید کے اہلخانہ سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
والد شہید کیپٹن محمد احمد بدر نے کہا کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ میری وزیراعظم سے اپیل ہے کہا کہ میرے بیٹے کے نام پر گاؤں میں اسکول بنایا جائے۔
شہید کے والد نے کہا کہ میں سب لوگوں کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ایک بار پھر سے جوان کر دیا ہے، میرے بیٹے نے بہت سے لوگوں کی قیمتی جانیں بچائی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے، یہ ملک نہیں تو کچھ بھی نہیں، اللہ تعالی نے مجھے23سال بعد بیٹا عطا کیا تھا، آج اللہ پاک نے اپنی امانت واپس لے لی ہے، جدائی کا افسوس ضرور ہے لیکن اس کی شہادت پر مجھے فخر ہے۔
چیف سیکرٹری کی تعیناتی معاملہ، اے ایس اے ایف پی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا
خیال رہے کہ ہفتے کو میر علی حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کو گزشتہ روز تلہ گنگ کے آبائی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا تھا۔
شہید کیپٹن احمد بدر کے والد نے گزشتہ روز 23 سالہ اکلوتے بیٹے کو شہادت کا رتبہ ملنے پر مسکراتے لبوں کے ساتھ اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹے پر فخر ہے کہ وہ شہید ہوکر عزت پاگیا اور انہیں بھی عزت بخش دی۔
”