” آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اورمہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے، نوازشریف ” | GNN INFO
”
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کتنی اورمہنگی ہوگی،عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ اور جامع پلان طلب کیا گیا۔
نوازشریف نے ہدایت کی کہ چھوٹے کسانوں کا مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں۔ کسانوں کو سولر پینل دیں،حکومت کا پیسہ اس پر خرچ ہونا چاہیے۔کاشتکار کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملنا چاہیے۔
انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آڑھتی او رملوں والوں کے استحصال سے کاشتکار کو بچایا جائے۔
آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، نواز شریف
اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کاشتکار کو جدید مشینری فراہم کریں گے،ڈریپ ایریگیشن کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔ڈرپ ایریگیشن سے پانی کی بچت ہوگی اور لاگت بھی کم لائے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کھاد مہنگی بیچنے والے مافیا کو قابو کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ لاگت میں کمی او رفصل کا صحیح معاوضہ ملنے سے کسان خوشحال ہوگا۔
”