December 23, 2024

” اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ ” | GNN INFO

پاکستان اسٹیٹ بینک

پاکستان کے مرکزی بینک  نے شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں معاشی جائزہ لیا گیا۔

مالی سال 2024کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں واضح طور پر کم ہونا شروع ہو ئی جب کہ کمیٹی نے نوٹ کیا کہ فروری میں تیزی سے کمی کے باوجود مہنگائی کی سطح بلند ہے۔

ستمبر 2025 تک مہنگائی 7.5فیصد تک لانے کیلئے موجودہ زری پالیسی مؤقف قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے بینک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی

جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے،مارچ میں صارفین کی توقعات بھی بڑھی ہیں ، عالمی محاذ پر اجناس کی قیمتوں کا وسیع تر رجحان خوش آئند رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔حقیقی جی ڈی پی کی نمو 2 تا 3 فیصد کی حد میں رہے گی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *