December 23, 2024

” سابق تحصیلدار نجف حمید کرپشن کیس میں گرفتار ” | GNN INFO

سابق تحصیلدار نجف حمید کرپشن کیس میں گرفتار

سابق تحصیلدار نجف حمید کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا، انہیں کل منگل کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔

محکمہ اینٹی کرپشن چکوال میں ان کے خلاف فراڈ سیکشن 420.468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی نے راولپنڈی کی عدالت سے نجف حمید کو گرفتار کیا۔ وہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کو ایک مقدمہ میں مطلوب تھے اور انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

کابینہ ڈویژن نے کفایت شعاری پالیسی کا اجرا کر دیا

نجف حمید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وہ تاخیر کے ساتھ عدالت پہنچے تو عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

محکمہ انسداد رشوت ستانی کا عملہ نجف حمید کو حراست میں لے کر چکوال روانہ ہوگیا، انہیں کل منگل کو جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *