” شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک ” | GNN INFO
”
شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 8 دہشتگرد سمیت انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں شامل۔
شمالی وزیرستان حملے میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر، آرمی چیف کی شرکت
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگرد میر علی چیک پوسٹ حملے میں ملوث تھے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہفتے کو سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکاراور دو افسر شہید ہوگئے تھے۔
”