December 23, 2024

” انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ” | GNN INFO

فارمیسی ایکٹ

انسانی جان بچانے والی ادویات اور شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ 

شوگر کے مریضوں میں انسولین کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پریشانی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کو انسولین کا ملنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔

ملتان، نمونیا سے متاثرہ مزید 7 بچے رپورٹ

مریض قیمتوں میں اضافہ ہونے سے انسولین خرید کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں سے بھی انسولین نایاب ہو چکی ہے اگر جس کے پاس موجود ہے وہ اپنی مرضی کا ریٹ لگا کر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔

قیمتوں میں اضافے سے شوگر کے مریض جو کہ پہلے ہی مشکلات کا شکار تھے اب انسولین ان کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہے۔جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی ادویات میسر نہیں ہیں۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

عوام کا کہنا ہے کہ انسولین سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مریض آسانی سے انسولین سمیت دیگر ادویات خرید سکیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *