” کرشمہ کپور نے اذیتوں بھری ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا ” | GNN INFO
”
بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی اذیتوں بھری ازدواجی زندگی سے پردہ اٹھا دیا۔
2003 میں دہلی کے ایک مشہور بزنس مین سے شادی کی تھی بعدازاں اداکارہ نے11 سال بعد 2014 میں طلاق حاصل کرلی تھی۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کرشمہ نے انکشاف کیا تھا کہ ہنی مون کے دوران سنجے کپور نے ان کی بولی لگانے کی کوشش کی اور اپنے دوستوں کے ساتھ سونے پر مجبور کیا۔
اننہوں نے بتایا تھا کہ جب انہوں نے اس بات سے انکار کیا تو ان کے شوہر نے نہ صرف انہیں مارا بلکہ اپنے ایک دوست کو ان کی قیمت بھی لگائی۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب وہ حاملہ تھیں اور ساس کا فرمائش کردہ لباس پہننا ان کے لیے مشکل تھا تو ان کے شوہر نے اپنی ماں کو انہیں مارنے کا کہا۔
”