December 23, 2024

” سعودی صحرا میں برفباری،ہر طرف سفیدی چھا گئی ” | GNN INFO

سعودی صحرا میں برفباری،ہر طرف سفیدی چھا گئی

سعودی دارلحکومت ریاض کے مغرب میں واقع صحرائے عفیف میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد حیرت انگیز طور پر برفباری ہوئی۔

پیاز 66 روپے، ٹماٹر 55 روپے فی کلو سستے

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق صحرا میں رہنے والے لوگ اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ہی اس غیر متوقع مناظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے، برف سے ڈھکے صحرا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اویس لغاری سے وزارت ریلوے لیکر وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا

یہ برف باری اس وقت ہوئی جب مقامی ماہرینِ موسمیات نے سعودی عرب میں 17 مارچ کو ایک نیا موسمی نظام شروع ہونے کی توقع کی تھی۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ نئے موسمی سسٹم کے آنے سے مملکت میں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے، گرج چمک کے ساتھ طوفان، اولے اور تیز ہوائیں بھی چلے گی۔

بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

ماہرین موسمیات اتوار کو مملکت کے شمال کی طرف بڑھنے والے نئے موسمی سسٹم کی نگرانی کر رہے ہیں، اس سے مغربی اور وسطی علاقوں میں گہرے بادل آنے کی توقع ہے، جس سے ممکنہ طور پر بارش ہوگی۔

واضح رہے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں ایسے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *