” کراچی، مسافروں کی کمی، پی آئی اے کی درجنوں پروازیں منسوخ ” | GNN INFO
”
مسافروں کی کمی ہونے کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی سے بیرون اور اندرونِ ملک جانے والی درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ماہ رمضان کے دوران مسافروں کی کمی کی وجہ سے کراچی سے جانے والی 19 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مسافروں کا لوڈ انتہائی کم ہونے پر پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 300، امارات ایئر کی کراچی سے دبئی کی پرواز ای کے 605 اور فلائی جناح کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز ایف جے ایل 840 کو بھی منسوخ کرنا پڑا۔
پی آئی اے اور دیگر حکومتی اداروں کی نجکاری، آئی ایم ایف نے پلان طلب کرلیا
اسی طرح پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 368، ایئر سیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 143، عراقی ایئر ویز کی کراچی سے نجف کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔
سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، ایئر بلو کی کراچی سے اسلام آباد کی پی اے 200، سری لنکن ایئر کی کراچی سے کولمبو کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔
ایئر بلو کی پروازوں میں کراچی سے دبئی کی پرواز پی اے 110، پی آئی اے اور ایئر بلو کی شام 7 کی کراچی سے لاہور، رات 8 بجے کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی اے 406 بھی منسوخ کر دی گئی۔
”