” کراچی، مارچ میں گرمی کی شدت مئی جیسی، پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ” | GNN INFO
”
کراچی میں مارچ کے مہینے میں ہی دھوپ کی شدت مئی جیسی ہوگئی، درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان۔
محکمہ موسمیات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے بدھ تک دن میں درجہ حرارت کچھ زیادہ رہ سکتا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور چند مقامات پر بارش کا امکان
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے۔ مشرق میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے تک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
”