December 23, 2024

” واٹس ایپ کا پیغام کے متعلق نئے فیچر پر کام جاری ” | GNN INFO

واٹس ایپ

میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے بیٹا ورژن میں پیغامات کو پن کرنے کے متعلق نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی ایک رپورٹ میں کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیے جانے والے تازہ ترین بیٹا ورژن میں کسی بھی چیٹ میں پن کیے جانے والے میسجز کی تعداد میں اضافے کی نشان دہی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کا بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

کمپنی کا میسجز کو پن کیے جانے کے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد کسی اعلان یا اہم معاملے کو با آسانی نظروں میں لانا یا پھر پیچھے گئی اہم چیٹ کو با آسانی ڈھونڈ نکالنا ہے۔ اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ایک کے بجائے تین پیغامات کو پن کر سکیں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *