” وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سےملاقات ” | GNN INFO
”
وزیر اعلی خیبر پختونخو اعلی امین گنڈا پور نے افطاری سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹو کول اڈیالہ جیل پہنچے، ان کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات 30 منٹ جاری رہی جو جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی ہے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو تین چار کمرے دیئے ہوئے ہیں، عطااللہ تارڑ کا انکشاف
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی۔
دوسری جانب وزرات داخلہ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے۔
جیل کے باہر خار دار تاروں کی تنصیب کے ساتھ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی جیل سے متصل اڈیالہ روڈ پر نا کے لگا دیئے گئے جیل کے مرکزی دروازے پر ملاقاتوں پر پابندی کے بینر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔
بانی تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی
جیل کے باہر غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو رکنے کی اجازت نہیں اڈیالہ جیل میں صرف متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت ہے جبکہ میڈیا کی سیٹیلائٹ گاڑیوں کو جیل سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر کھڑارکھا گیا ہے۔
”