” سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 6 دہشتگردہلاک، 5 جوان اور2 افسرشہید ” | GNN INFO
”
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکاراور دو افسر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی اور اس کے بعد متعدد خودکش حملے کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا، خودکش حملوں کے دوران 5 جوانوں اور دو افسروں نے جام شہادت نوش کیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی
ترجمان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 6 دہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے جام شہادت نوش کیا۔
”