December 23, 2024

” پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کا کانووکیشن، 232گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم ” | GNN INFO

پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آ ف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بارہویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 232طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں سابق مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان، چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر، وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں خواجہ احمد حسان نے کہا کہ طلباؤ طالبات کے کندھوں پر اہم ذمہ داری آ پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات نے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز نے خاندانی رشتوں کو ایک دوسرے سے دورکر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے ہمیں اپنے بڑوں سے سیکھنے کے ٹریک پر آنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے شعبے میں آنے والوں کی کامیابی میں بھی کردار ادا کریں۔

یو اے ایف کے لئے چائنا پاکستان فرینڈشپ میرٹ کم نیڈ اسکالرشپ کا اعلان

ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ طلباء کے والدین نے ان کی تعلیم کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ خواتین عملی شعبہ جات میں آکر ملکی و گھریلو معیشت میں حصہ ڈالیں، انہوں نے کہا کہطلبہ وطالبات اسلامک بینکنگ کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کسی قوم نے عورت کے بغیر ترقی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے آپ میں علم اور کردار کی خوبیاں پیدا کی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ہر شعبے میں بہترین گریجوایٹس پیدا کئے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے کہا کہ کالج میں طلبہ وطالبات کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کانووکیشن میں دو سالہ اور 3.5 سالہ ایم بی اے کے 232گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی جارہی ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *