” پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانہ ” | GNN INFO
”
فیملی کورٹ لاہور نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 7 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔
فیملی کورٹ لاہور کے جج عدنان لیاقت نے خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنایا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی،دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔
سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا فیصلہ غلط تھا، بیرسٹر علی ظفر
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم اورنگزیب خان نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، اجازت نہ لینے پر محمد اورنگزیب کو کو سات ماہ قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
”