” خطے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی، آرمی چیف ” | GNN INFO
”
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں، جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ خطے میں فروغ امن اور استحکام کے لیے سکیورٹی چیلنجز پر توجہ دینا ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں پر بھی گفتگو کی گئی،اس موقع پر بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف بھی کیا۔
”