December 23, 2024

” زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ” | GNN INFO

زرمبادلہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ذخائر کا حجم 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے گئے جن کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونے و الے ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 91 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ماہ رمضان کی آمد پر مہنگائی کے طوفان نے عوام کی چیخیں نکال دیں

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 8 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 15 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 23 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *