” پنجاب کے بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار ” | GNN INFO
”
لاہور: پنجاب کے 3 ماہ کے بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لی گئیں۔ محکمہ خزانہ نے 42 سیکٹرز کے تحت 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں سڑکوں کے لیے 48 ارب 55 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنے اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے لیے 35 ارب 29 کروڑ 91 لاکھ مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
اربن ڈویلپمنٹ کے لیے 17 ارب 70 کروڑ 71 لاکھ اور پبلک بلڈنگز کے لیے 12 ارب 13 کروڑ روپے جبکہ زراعت کے لیے 5 ارب 34 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ بلدیات کے لیے 18 ارب 24 کروڑ روپے، پی اینڈ ڈی کے لیے 21 ارب 23 کروڑ روپے اور اسکول ایجوکیشن کے لیے 23 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
پنجاب بجٹ میں پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے لیے 14 ارب 41 کروڑ روپے، ایریگیشن کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے اور گورنینس اینڈ آئی ٹی کے لیے 12 ارب 99 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ پنجاب بجٹ میں ہائیر ایجوکیشن کے لیے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لیے 7 ارب روپے، صنعتوں کے لیے 6 ارب 47 کروڑ روپے، توانائی کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے اور ٹرانسپورٹ کے لیے ایک ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے پاکستان کوہنگامی امداد
ماحولیات کے لیے 2 ارب 79 کروڑ روپے، جنگلی حیاتیات کے لیے 2 ارب 76 کروڑ روپے اور فاریسٹری کے لیے ایک ارب 70 کروڑ جبکہ اوقاف کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کرنے کیے جائیں گے۔
پنجاب بجٹ میں اسپورٹس کے لیے ایک ارب 19 کروڑ روپے، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 2 ارب 5 کروڑ روپے، پاپولیشن ویلفیئر کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے اور ایمرجنسی سروسز کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں لائیو اسٹاک کے لیے ایک ارب 25 کروڑ روپے، سوشل ویلفیئر کے لیے 50 کروڑ روپے، اسپشل ایجوکیشن کے لیے 50 کروڑ 2 لاکھ روپے، ٹورازم کے لیے 40 کروڑ روپے اور انسانی حقوق کے لیے 90 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
ویمن ڈویلپمنٹ کے لیے 30 کروڑ روپے، مائنز اینڈ منرلز کے لیے 60 کروڑ روپے، انفارمیشن اینڈ کلچر کے لیے 24 کروڑ روپے، فشریز کے لیے 49 کروڑ روپے، لیبر کے لیے 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں جبکہ فوڈ کے لیے 19 کروڑ روپے، آرکیالوجی کے لیے 28 کروڑ روپے رکھے جائیں گے۔
”