” امریکہ کو بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ پر تشویش ” | GNN INFO
”
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ پر تشویش ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی اور سماعت سے متعلق سوال میں کہا کہ نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور ہمیشہ جھوٹے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر نے بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو بھارت کے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے اور اس ایکٹ کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں کہ اس کو کیسے نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کا احترام اور قومیت کے لیے برابری کا سلوک بنیادی جمہوری اصول ہے۔
”