” بلوچستان میں 3 سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ” | GNN INFO
”
کوئٹہ: بلوچستان میں 3 سال بعد پولیو کا کیس رپورٹ ہو گیا جو امسال پاکستان کا پہلا پولیو کیس ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا، ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی۔
بچے کے ٹیسٹ کے لیے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے جس میں اب پولیو وائرس کی موجودگی ثابت ہو گئی۔ بلوچستان میں آخری پولیو کا کیس 3 سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہو تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلڈ پریشر، ڈائریا کی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا
محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں گذشتہ برس اگست کے مہینے سے پولیو وائرس کی موجودگی پائی جا رہی ہے، پولیو کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر صوبے کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہو گی۔
”