” چیف الیکشن کمشنر کی بطور سفیر تعیناتی کی خبروں کا ڈراپ سین ” | GNN INFO
”
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی بیرون ملک سفیر کے طور پر تعیناتی کی خبریں گمراہ کن اور بالکل بے بنیاد ہیں۔
سینیٹ ضمنی انتخاب : پیپلز پارٹی 4، ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب
اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے بارے میں یہ گمراہ کن افواہ کہ ان کو بیرون ملک سفیر بنایا جا رہا ہے، بالکل بے بنیاد ہے۔
نہ ہی حکومت نے ان کو ایسی کوئی آفر کی ہے اور نہ ہی ان کا ایسا ارادہ ہے، وہ اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد بھی اپنے ملک میں ہی رہیں گے اور کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں ہیں۔
صدر مملکت کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیرمقدم
لہذا ایسی افواہیں پھیلانے والے کو اور اس کی اس افواہ کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔مزید یہ کہ چیف الیکشن کمشنر ایسے شرپسند عناصر کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
”