” احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہو گئے ” | GNN INFO
”
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہو گئے، انہوں نے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور عمران خان کو سزائیں بھی سنائیں۔
13 مارچ 2012ء کوجج محمد بشیر احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، انہوں نے ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو سزائیں سنائیں۔
خراب تعلقات کے باوجود ن لیگ کے ساتھ کام کیا، علی امین گنڈاپور بھی کریں، وزیراعلیٰ سندھ
2018ء میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جبکہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔
احتساب عدالت کے جج نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا ئی،عدالت نے 10 سال قید کے علاوہ ایک ارب 57 کروڑ جرمانہ اور عمران خان کو10 سال کیلئے نا اہل قرار دیا۔
”