” ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور چند مقامات پر بارش کا امکان ” | GNN INFO
”
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا بھی امکان ہے۔
آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
”