December 23, 2024

” تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے لیے مزید 2 نام فائنل کرلیے ” | GNN INFO

سینیٹ الیکشن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں کیلئے نام فائنل کرلیے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل نشستوں پر حامد خان اور ذولفی بخاری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  الیاس مہربان کو پارٹی کی جانب سے پہلے ہی اسلام آباد کا ٹکٹ جاری کیا جا چکا ہے۔

عطااللہ کی 99فیصد پریس کانفرنس جھوٹی ہوتی ہیں، شعیب شاہین

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر مقدس عباسی کا نام فائنل کیا گیا ہے، جبکہ تینوں ناموں کی منظوری سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں وہی جماعتیں انتخابی عمل کا حصہ بن سکتی ہیں اور یہی قانون سینیٹ الیکشن میں بھی لاگو ہوتا ہے۔

قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے،انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے نامزد آزاد امید واروں کو سپورٹ کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 14 مارچ کو ہوگا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو مدت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے سینٹ کے اراکین کے انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کر دی۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *