December 23, 2024

” پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن سے بھی باہر ہو گئی ” | GNN INFO

پی ٹی آئی

عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں وہی جماعتیں انتخابی عمل کا حصہ بن سکتی ہیں اور یہی قانون سینیٹ الیکشن میں بھی لاگو ہوتا ہے۔

قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے سکیں گے،انتخابات میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی تحریک انصاف کے نامزد آزاد امید واروں کو سپورٹ کریں گے۔

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ پاکستان کو رقم نہ دی جائے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،سینیٹ انتخابات کے شیڈول کا اعلان 14 مارچ کو ہوگا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے 11 مارچ کو مدت مکمل کر کے سبکدوش ہونے والے سینٹ کے اراکین کے انتخاب کیلئے ریٹرننگ افسران کی تقرری کر دی۔+

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپئن بن گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے  جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاق سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ اور چاروں صوبوں سے 7,7 جنرل، 2,2 خواتین اور ٹیکنوکریٹ بشمول علماء کی جبکہ پنجاب اور سندھ سے غیر مسلموں کی 2 نشستیں 11 مارچ کو ان ارکان کی جانب سے مدت پوری کرنے کے بعد خالی ہو جائیں گی۔

جے یو آئی خاتون کی مخصوص نشست کا معاملہ ، ریٹرنگ افسر معطل

الیکشن کمیشن نے ان نشستوں پر انتخاب کیلئے ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد سعید گل کو وفاق، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کو پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو سندھ، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان کو کے پی اور صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی کو بلوچستان کیلئے ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *