December 23, 2024

” وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنا دی ” | GNN INFO

شہباز شریف

اسلام آباد (ابوبکر خان، ہم انویسٹی گیشن ٹیم ) وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ملک کی کمزور معیشت اور آسمان چھوتی غربت جیسے حالات سے نمٹنے کے لئے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اخراجات میں کمی کیلئے کمیٹی بنادی۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی سرکاری اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی۔

فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی 7 رکنی ممبران پر مشتمل ہیں، جس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کو کمیٹی چیئرمین، جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری صنعت و پیداوار کو کمیٹی کے ممبران کے طور پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم، ڈاکٹر محمد نوید افتخار بھی بطور ممبران کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا جبکہ حکمت عملی طے کرکے عملدرآمد کا منصوبہ بنائے گی۔ کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پینشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری امور پر بھی تجاویز دے گی۔

وزیراعظم سے ملاقات بہت مثبت رہی ، مسائل حل کی یقین دہانی کرائی گئی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

کمیٹی ضروری سمجھنے پر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی اور اپنی رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *