December 23, 2024

” وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ملاقات،چیف سیکرٹری معاملے پر تبادلہ خیال ” | GNN INFO

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ملاقات،چیف سیکرٹری معاملے پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے تقرر سے متعلق بات چیت ہوئی،علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کو صوبے کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

یاد رہے حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان پہلا تنازع سامنے آیا تھا جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور گریڈ 21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کی درخواست کی۔

ماضی کی روایات کے برعکس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *