” کراچی، نارتھ ناظم آباد سے لاپتہ ہونے والے بہن بھائی گھر واپس پہنچ گئے ” | GNN INFO
”
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے رات گئے لاپتہ ہونے والے دونوں بچے گھر واپس آگئے۔
لاپتہ ہونے والے بچوں کی والدہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ بچوں کو نا معلوم افراد گھر کے قریب چھوڑ گئے۔ گیارہ اور بارہ سالہ بہن بھائی گزشتہ رات سے لاپتہ تھے۔
شکریہ پی آئی اے ، ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ
بچوں کی والدہ کے مطابق کسی پرائیویٹ نمبر سے فون آیا اور حیدری پر کوئی جگہ بتائی گئی، انکا بھائی رینجرز کے ساتھ اس جگہ پہنچا تو بچے مل گئے۔
خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے دو بہن بھائی گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے آج رات بارہ بجے لاپتہ ہوئے تھے۔ والدہ کی پوسٹ کے مطابق بچے فوڈ چین تک برگر لینے نکلے تھے اور پھر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گھر نہیں پہنچے تھے۔
”