December 23, 2024

” فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے درخواستیں طلب ، رجسٹریشن فیس 5 ہزار روپے مقرر ” | GNN INFO

فیصل مسجد

رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے آغاز پر 300 افراد فیصل مسجد میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے ، مسجد کی انتظامیہ نے اعتکاف کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

مسجد انتظامیہ کے مطابق اعتکاف کے لیے درخواستوں کی وصولی 10 رمضان المبارک تک جاری رہے گی ، درخواست پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔

مسجد نبویؐ میں 4 ہزار 200 مرد اور خواتین اعتکاف بیٹھیں گے

درخواست فیصل مسجد اسلامک سنٹر کے دفتر سے تحریری فارم حاصل کرکے دی جا سکتی ہے، درخواست کے ہمراہ 5 ہزار روپے فیس جمع کرانا ہوگی جو ناقابل واپسی ہو گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کو سحری اور افطاری کا انتظام خود کرنا ہو گا ، درخواست کے ہمراہ دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی جمع کرانا ہو گی، اعتکاف کے لیے 20 رمضان المبارک کو افطار سے پہلے پہنچنا ضروری ہے، 60 برس تک کی عمر کے افراد اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں۔

امامِ کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ اور امامت

ادھر ترجمان اسلامی یونیورسٹی اور دعوہ اکیڈمی ناصر فرید نے کہا ہے کہ پہلے سحری اور افطار کی مد میں یہ پیسے لئے جاتے تھے تاہم اس مرتبہ سحر اور افطار کا انتظام متعکفین کو خود کرنا ہو گا اور یہ ڈی جی دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر الیاس ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ فیس کیوں لی جا رہی ہے۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں ڈاکٹر الیاس سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر لوگوں نے اعتکاف کی فیس کے حوالے سے  انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ شروع کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر مختلف کمنٹس دیئے جا رہے ہیں۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *