” پولینڈ نے اپنے فوجی یوکرین بھیجے تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گے، ولادی میر پیوٹن ” | GNN INFO
”
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ پولینڈ نے اپنے فوجی یوکرین بھیجے تو وہ زندہ واپس نہیں جا سکیں گے۔
رشیا ٹوڈے کے مطابق ایک انٹرویو میں روس کے صدر کا کہنا تھا کہ پولینڈ کی طرف سے اپنے فوجیوں کو ممکنہ طور پر یوکرین بھجوانے کا مقصد ان کی بیلاروس کی سرحد پر تعیناتی بتا یا جا رہا ہے۔
یوکرین جنگ سے امریکا جغرافیائی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، چین
روسی صدر کا کہنا تھا کہ اس صورت میں یا پھر پولینڈ کے فوجیوں کو یوکرین کی ریئر ملٹری یونٹس کی جگہ تعیناتی کرکے ان یونٹس کو روسی فوج کے ساتھ لڑائی کے لئے محاذ جنگ پر بھیجا گیا تو پولینڈ کے یہ فوجی کبھی زندہ واپس نہیں جا سکیں گے۔
روسی صدر کا خیال ہے کہ پولینڈ کے حکام یوکرین کے ان علاقوں کو واپس لینے کے خواہاں ہو سکتے ہیں جن کو روس کے رہنما جوزف سٹالن نے یوکرین میں شامل کر لیا تھا لیکن وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔
”