” ڈالر مزید 28 پیسے سستا ، 278.80 روپے کا ہو گیا ” | GNN INFO
”
ڈالر کی قدر میں کمی سلسلہ برقرار ، قیمت 279 روپے سے نیچے آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 28 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 279 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ہفتہ رفتہ ، امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا
دوسری جانب بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 235 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس سے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے تھے۔
”