December 23, 2024

” پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول فائنل، راولپنڈی اور لاہور میزبانی کریں گے ” | GNN INFO

پاک نیوزی لینڈ سیریز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول فائنل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اگلے ماہ پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز: شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ میچز کی سیریز 18 سے 27 اپریل کے درمیان کھیلی جائے گی۔ سیریز کے پہلے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18، 20 اور 21 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے آخری دو میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 25 اور 27 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ کیوی کھلاڑی سیریز یں شرکت کے لیے 14 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔



About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *